#masjid hanana ki zeyarat#with#shia kids2020 #مسجد حنانہ کی فضیلت اور شیعہ بچے
#masjid hanana
#shia kids tv
#saqlain najafi
مسجد حنانہ کا تعارف
مسجد حَنّانہ، عراق کے شہر نجف کی ایک مسجد ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق اس مسجد نے دو مرتبہ عزائے آئمہ میں نالہ کیا ہے۔ ایک مرتبہ امیر المؤمنین کی تشییع کے موقع پر اور دوسری مرتبہ واقعہ کربلا کے بعد۔ اسی مناسبت سے اس مسجد کا نام حنانہ رکھا گیا ہے۔ یہ مسجد محلہ حنانہ میں واقع ہے جو حرم امیرالمؤمنین(ع) سے ڈھائی کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس کے شمال میں نجف اور اس کے پاس کمیل بن زیاد نخعی کا مزار واقع ہے۔ گذشتہ سالوں میں نجف شہر کی وسعت کی وجہ سے نجف کا حصہ بن گئی ہے۔
مسجد حنانہ کے اہم ترین واقعات
مسجد حنانہ کو حنانہ کیوں کہتے ہیں
حنانہ (گریہ کرنے والی) نام رکھنے کی وجہ وہ ستون ہے جس نے امیر المؤمنین کے تشییع جنازہ کے موقع پر نالہ کیا۔
واقعہ کربلا کے بعد اس جگہ شہدا کے سروں کی موجودگی کے موقع پر اس علاقہ نے نالہ کیا۔ اس مناسبت سے یہ نام رکھا گیا۔
قدیم زمانے میں یہاں حنا نام کا دیر (مسیحی معبد) موجود تھا۔ اس سے یہ نام لیا گیا ہے۔[4]
اعمال
رأس الحسین
اس مسجد سے متعلق اعمال میں زیارت امام حسین (ع) اور نماز زیارت سید الشہداء ہے۔[5] روایات میں مروی ہے کہ امام صادق(ع) نے نجف و کوفہ جاتے ہوئے تین مقامات پر اپنے گھوڑے سے نیچے اتر کر سلام کیا اور نماز ادا کی، پہلی جگہ: مزار امام علی(ع)، دوسری جگہ: مسجد حنانہ اور رأس الحسین(ع) کا مقام، تیسری
جگہ: وادی السلام
#masjidhanana
#shiakidstv
#saqlainnajafi